ملک کو سیاسی نہیں بلکہ اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے: احسن اقبال

31 Mar, 2018 | 02:47 PM

Read more!

(عثمان ظہیر) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ سٹیٹ آف دی آرٹ بزنس سینٹر بن گیا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کامرس اور ایشیا ٹریڈ کا مرکز بنے گا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پولیس یونیفارم تبدیل ہوگا یا نہیں، آئی جی پنجاب نےبلآخر بتا دیا

سٹی 42 کے مطابق پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کے زیر اہتمام سی پیک تھنک اینڈ گروتھ سمٹ ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل جیانگ سو یونیورسٹی ڈاکٹر سوئی یونگ نے کہاکہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ ساؤتھ ایشیا کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک سے دو طرفہ تجارتی تعلقات مضبوط ہونگے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔عمران خان پر لاہور میں حملے کا خدشہ

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان میں گزشتہ پندرہ سالوں کی نسبت سب سے زیادہ سرمایہ کاری سی پیک کی وجہ سے ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر مستقبل کے لیے کام کر سکیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عبدالعلیم خان نے عمران خان کو بڑی دعوت دیدی، حکومتی حلقوں میں بھونچال آگیا

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اس وقت کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کو سیاسی نہیں بلکہ اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔۔بالی ووڈ کی ایک اور فلم لاہور کے سینما گھروں کی زینت بن گئی

بعد ازاں ڈیفنس ڈبل ایکس میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال الیکشن سے پہلے احتساب کا کھیل کھیلا جاتا ہے، نیب کو کٹہرے میں لانا چاہیے کہ ساڑھے چار سال انہیں احتساب کیوں یاد نہیں آیا۔احسن اقبال نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 کے بعد کپتان جا رہا ہے کہ بینر لگے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ  نیب احتساب نہیں بلکہ پری پول رگنگ کر رہا ہے ، عمران خان بکیز کی مدد سے الیکشن فکس کر کے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، اپوزیشن اور حکومت اگر نگران سیٹ اپ پر اتفاق کر لیتی تو یہ جمہوریت کی فتح ہے ۔

مزیدخبریں