خون میں لت پت لاش،پڑوسی جانی دشمن بن گیا

31 Mar, 2018 | 02:24 PM

احمد علی کیف
Read more!

عیشہ خان:مغلپورہ میں پڑوسی خاتون کے گھر سے 22 سالہ نوجوان کی خون میں لت پت لاش برآمد،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ نوجوان شیراز کی خون میں لت پت تشدد زدہ لاش ہمسائی یاسمین کے گھر سے برآمد ہوئی۔ یاسمین ایل ڈبلیو ایم سی میں ملازمت کرتی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ شیراز یاسمین سے ملنے آیا تھا۔ شیراز کے سر پر چوٹ کا نشان بھی ہے۔ تاہم موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہوگا۔ شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عسکری الیون میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات 

 دوسری جانب شیراز کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ یاسمین نے رات 9 بجے شیراز کو فون کر کے بلایا اور قتل کر دیا۔ گھر والوں کے مطابق شیراز کا اکثر یاسمین کے گھر آنا جانا رہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی پر اسرار ہلاکت، گھر سے نعش برآمد 

 واضح رہے کہ پولیس نے شیراز کی موت کا معمہ حل کر نے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یاسمین کیخلاف مقدمہ درج لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یاسمین کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ شیرا ز کی موت کے حقائق تفیش کے دوران ہی واضح ہوں گے۔

مزیدخبریں