عبدالعلیم خان نے عمران خان کو بڑی دعوت دیدی، حکومتی حلقوں میں بھونچال آگیا

31 Mar, 2018 | 10:36 AM

 (ندیم خالد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دو روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، ان کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم کا آغاز آج لبرٹی چوک سے ہوگا۔

سٹی 42 کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی گڑھی شاہو میں میٹنگ، علیم خان اور شعیب صدیقی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ خام خیالی ہے کہ حلقے کے ٹکڑے کرنے سے ہمیں نکال سکتے ہیں۔ عمران خان کو دعوت دی ہے وہ الیکشن میرے حلقے سے لڑیں۔ عمران خان کا آج تاریخی استقبال کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا ہم عمران خان کا بے مثال استقبال کریں گے اور ان کا دو روزہ دورے کو کامیاب کریں گے۔

علیم خان نے کہا کہ پورے لاہور میں جہاں بھی کھڑا ہوں گا لوگ مجھے کامیاب کرائیں گے۔

مزیدخبریں