نئی ڈبل ڈیکر بسیں جدید ٹرمینل کا حصہ بننے کو تیار

31 Jul, 2024 | 11:58 PM

کومل اسلم: پنجاب حکومت کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کو چھ نئی ڈبل ڈیکر بسیں مل گئی ہیں جنہیں 14 اگست سے پہلے قذافی ٹرمینل کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ 
ٹی ڈی سی پی کی نئی ڈبل ڈیکر بسوں مین سے ایک ایک بس سفاری زو کی جانب بھی چلائی جائے گی۔ ڈبل ڈیکر بس پروجیکٹ کے انچارج اشفاق ڈوگر نے ڈی جی وائلڈ لائف سے ملاقات کر کے ان سے سفاری زو تک نئی ڈبل ڈیکر بس چلانے کی تجویز پر بات کی۔ وائلڈ  لائف کے ڈی جی  مدثر ریاض نے اس پرپوزل کو بہترین قراردے دیا۔

باقی پانچ بسوں کے روٹ بھی طے کئے جا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی ان چھ ڈبل ڈیکر بسوں کو  لاہوریوں اور لاہور کی سیر کے لئے دوسرے شہروں سے آنے والے شہریوں کو  لاہور کی سیاحت کے لئے بین الاقوامی معیار کے باسہولت مواقع فراہم کرنا ہے۔

 ایم ڈی ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام نے ان بسوں کو جلد از جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں