ارباز خان :ضرار شہید روڈکاعوامی پارک خستہ حالی کاشکار ہوچکا ہے ۔جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ہیں اورپارک کے باہر سیوریج کا گندا پانی بھی جمع ہے ۔رہائشیوں کا کہناہے واک کیلئے پارک بھی نہیں جاسکتے
صدر گول چکر کےقریب واقع ضرار شہید روڈ کاپارک رہائشیوں کیلئےنوگوایریابن گیا۔ منشیات کے عادی افراد نے پارک میں ڈیرے جما لیے۔ پارک میں صفائی کےانتظامات بھی نہیں ہیں ۔
ارد گرد سیوریج کا پانی جمع رہنے سےہرطرف تعفن کا راج ہے۔ پارک کی بیرونی دیوار ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور جنگلے بھی غائب ہو گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے تفریح کیلئے بنایا جانے والا پارک اب بیماریاں پھیلانے کا مرکز بن گیا ہے۔ دور دراز کے پارک میں جانا پڑتا ہے
صدر گول چکر کےقریب واقع ضرار شہید روڈ کاپارک رہائشیوں کیلئےنوگوایریابن گیا۔ منشیات کے عادی افراد نے ڈیرے جما لیے۔ پارک میں صفائی کےانتظامات نہ ہونےکےبرابر، ارد گرد سیوریج کا پانی جمع رہنے سےہرطرف تعفن کا راج ہے۔ پارک کی بیرونی دیوار ٹوٹ پھوٹ چکی،جنگلے بھی غائب ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے تفریح کیلئے بنایا جانے والا پارک اب بیماریاں پھیلانے کا مرکز بن گیا ہے۔ دور دراز کے پارک میں جانا پڑتا ہے۔