فاطمہ خان :خاکی شاہ روڈ امیر چوک کا سیوریج نظام خراب ہوگیا ۔ جگہ جگہ گندا پانی جمع ہونے لگا۔
سڑک بھی خستہ حال ہوچکی ہے ۔شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مکین کہتے ہیں مسائل حل نہیں کیےجارہے۔گندے پانی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔
شہرکےمتعددعلاقوں کی طرح خاکی شاہ روڈ امیر چوک بھی انتظامی غفلت کاشکارہے۔ علاقےکاسیوریج نظام عرصہ دراز سےخراب ہے۔ سڑک جوہر کا منظر پیش کر رہی ہے ۔جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مجبوری کے عالم میں اسی گندے پانی سے گزرنا پڑتاہے ۔
اہل علاقہ کاکہناہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے۔ آمدورفت مشکلات سے دوچار ہے۔پیدل چلنے والے بھی خوفزدہ ہیں کہ کہیں پھسل کر حادثے کا شکار نہ ہوجائیں۔مکینوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔