ویب ڈیسک : حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ جس کے مطابق پیٹرول 6 روپے 17 پیسے سستا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 269روپے 43 پیسے مقرر ، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت272روپے77پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے72پیسے فی لیٹرکمی کے بعد 160 روپے53پیسے ہو گئی ۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں6روپے32پیسے فی لیٹرکمی کی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت177روپے39پیسے مقرر ہوچکی ہے ۔