’’پاکستان کی تاریخ کا پہلا کلائمیٹ چینج ایکشن پلان، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا‘‘

31 Jul, 2024 | 10:20 PM

ویب ڈیسک : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ کا پہلا کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی بنائی جارہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پاکستان کاپہلاکلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی 2020-24 کے لئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی کے مسودہ کاجائزہ لیاگیا۔

سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ کا پہلا کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی بنائی جارہی ہے۔ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہو ں نے کہاکہ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی میں ماحولیات سے متعلق سٹیک ہولڈر کے کردار متعین کیا جائے گا۔ ہر سٹیک ہولڈرکلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی کے تحت کا م کرے گا۔پنجاب میں گرین ڈویلپمنٹ اور گرین انرجی کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات سے ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش سموگ،ہائی ٹمپریچر اور سیلاب سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔10سالہ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی پر عملدرآمد سے ماحولیات کو درپیش نقصانات سے بچا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ماحولیات کی بہتری سے متعلق 100ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لائے جارہے ہیں۔ قابل تجدید گرین انرجی کے فروغ کے لئے سولر پینل پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ بارانی ایریا اور فلڈ زون میں سمال ڈیم کے پراجیکٹ بھی لائے جارہے ہیں۔ قحط اور ہیٹ ویو مینجمنٹ پلان کی تیاری اور عملدرآمد2 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش ہیلتھ ایشو سے نمٹنے کے لئے ایک لاکھ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ فلڈ مینجمنٹ ہائی رسک ایریاز کے لئے فلڈ مینجمنٹ پلان تشکیل دیا جائے گا۔ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی کے تحت گراؤنڈ واٹر کو 100فیصد ریگولیٹ کرنے پر کام کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ سموگ کے تدارک کے لئے جدید ترین الیکٹرک بسیں اور ای بائیکس متعارف کرائی جارہی ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی گرین پالیسی کے عکاسی کررہا ہے۔ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان  اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی ماحولیات میں بہتری کی نوید ثابت ہوگا۔

 اجلاس میں اربن یونٹ کے سربراہ محمد عمر مسعود، سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں