فریحہ بتول: جوہر ٹاون سی بلاک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہو گیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے سے علاقے میں صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
علاقہ کے مکین پانی خرید کر ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں۔
ایک سال سے فلٹریشن پلانٹ بند ہونے سے علاقے میں صاف پانی کی قلت ہے۔ بندش کے دوران فلٹر پلانٹ کے نلکے بھی غائب ہو چکے ہیں ۔
قریبی آبادیوں کےمکین کہتے ہیں کہ پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ پانی کی ضرورت فلٹرڈ واٹر خرید کر پوری کرتے ہیں۔
انتظامیہ شکایات کے باوجود واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کرنے میں ناکام ہے۔ مکینوں نے انتظامیہ سے نوٹس لے کر واٹر فلٹریشن پلانٹ جلد از جلد فعال کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔