ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ کی قیمت  میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے  ؛مریم نواز

دودھ کی قیمت  میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے  ؛مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42، مہنگائی کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک ہی ہفتے میں دوسر اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے دودھ میں ملاوٹ اورقیمت میں مصنوعی اضافے کو ختم کرنے کا حکم دیا۔
 وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کیلئے مزید موثر نظام بنانے کی ہدایت کی ۔چکن دودھ کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلئے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا مریم  نواز نے کہا کہ  قیمتوں میں مصنوعی اضافہ برداشت نہیں ہے ۔سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ہوگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مہنگائی کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں ۔ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اجلاس منعقد ہوا جس میں چکن دودھ کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں چکن،دودھ کی سپلائی چین میکنزم اور نرخ  کے تعین سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی اورتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کے لئے مزید موثر نظام بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سپلائی چین کو بہتر بنا کر قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں۔ اجلاس میں  سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اور رنگ زیب،پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کی چیئرپرسن سلمیٰ بٹ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری زراعت افتخار سہو، سیکرٹری خوراک معظم سپرا، سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام موجود تھے۔