ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اداکار سردار کمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ اداکاری کے شعبہ میں سردار کمال کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مزاحیہ اداکار سردار کمال دنیا نیوز کے پروگرام "مذاق رات" کا حصہ تھے۔سردار کمال نے سیکڑوں سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔