ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ایک اور ہنی ٹریپ ؛ خاتون اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا

  ایک اور ہنی ٹریپ ؛ خاتون اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اوکاڑہ میں ہنی ٹریپ کی ایک اور سٹوری سامنے آ گئی۔ ایک پراپرٹی اونر نے الزام لگایا ہے کہ اس کی کرایہ دار خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  اپنے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

پولیس  کے درج کرائی گئی ایف آئی آرکے مطابق غفور کالونی اوکاڑہ میں ایک مالک مکان عبدالغفار نے الزام لگایا کہ اس کی  کرایہ دار خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عبدالغفار سے 2 لاکھ روپے  لوٹ لیے ۔

عبدالغفار کا کہنا ہے کہ کرایہ دار خاتون  نےاس  کو  کرایہ دینےکے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور پولیس کی وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کو بھی فون کر کے بلا لیا۔اس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے  اس پر تشدد کر کے اس کی نازیبا ویڈیو  بھی بنالی۔

ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا  ہے کہ ملزموں نے مالک مکان کو اس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے بھتہ بھی مانگا۔تاہم  ملزمان نے 2 لاکھ روپے وصول کر کے  عبدالغفار کو چھوڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان عمران سہیل عرف راجو اور معافیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔