ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کے متعلق عمران خان کی باتیں اور محسن نقوی کا جواب

Mohsin Naqvi on Imran Khan, City42, Interior Minister, Imran Khan, Adiala Jail
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ حکومت مستحکم ہے،وزیراعظم کام کرتےرہیں گے۔ سیاسی صورتحال حکومت کیلئے پریشان کن نہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے مختصر بات چیت میں بانی پی ٹی آئی کے بعض صحافیوں سے فوج کے ساتھ مذاکرات کرنے کی خواہش لیکن محسن نقوی سے بات نہ کرنے کے بیان کے متعلق سوال پوچھے جانے پر نظرانداز کرنے کے انداز میں جواب دیا، "یہ تو اللہ کو پتہ ہےوہ کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں." 

محسن نقوی نے سوالات کے جواب میں کہا، "  آئی پی پیز کے حوالے وزیراعظم کو ساری تفصیلات بتا دی ہیں۔"

ایک سوال کے جواب مین انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا دھرنا صوبائی معاملہ ہے۔ ایک اور سوال کے جوب میں وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پاراچنار میں تصادم زمین کے تنازع پر شروع ہوا۔