وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر  شہری پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار معطل

31 Jul, 2024 | 09:09 PM

اسرار خان : وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر  شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ۔ 

وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر پولیس اہلکار کی جانب سے شہری پر تشدد کیا گیا ۔ متاثرہ شہری وزرات خارجہ میں اپنے دستاویزات کی تصدیق کیلئے آیا تھا۔ تشدد کرنے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل بابر کے نام سے ہوئی ۔ 

ڈی آئی جی سکیورٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہری سے بدسلوکی کرنے والے اہلکار کو معطل کردیا ۔ 

ڈی آئی جی سکیورٹی کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز پر اہلکارکیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی ۔ 

مزیدخبریں