عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف کا کارکنان کے خلاف کارروائی کرنے والے پولیس افسران کی لسٹیں بنا کرعدالت جانے کا اعلان کردیا
صدر پی ٹی آئی ٹی لاہور چوہدری اصغر گجر نے کہا ہے کہ کارکن کو ہراسگی کا سامنا ہے، اے ایس پی شاہدرہ احسان شاہ روز رات 2 بجے لوگوں کے گھر پولیس بھیج دیتے ہیں، پولیس اہلکار گھروں میں گھس کر نوجوان بچیوں کے چہرے پر ٹارچ مارتے ہیں، شاہدرہ میں پولیس لوگوں کو ہرساں کر رہی ہے۔
ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنوا رہا ہے،
صدر پی ٹی آئی لاہور نے کہا کہ پولیس افسران کی لسٹیں بنا رہے ہیں، ان تمام پولیس افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔