انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

31 Jul, 2024 | 07:40 PM

سعید احمد : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا،  انٹر بینک میں ڈالر278.74 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے کمی سے 280.50 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 3 پیسے کمی سے 302.79 روپے، برطانوی پاؤنڈ 49 پیسے کمی سے 359.37 روپے ، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.35 روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 74.60 روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں