شہزاد خان؛ لاہور میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری رہا ۔بدھ کے روز سونا 1700 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ۔
صوبائی دارالحکومت کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 1700 روپے مزید اضافے سے
خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 53 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا اور بائیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 32 ہزار 650 روپے میں فروخت ہوا اسی طرح
اکیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 22 ہزار 75 روپے میں فروخت ہوا ۔۔جیولرز برادری نے اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ۔
جیولرز نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے تجارت کو سست روی کا شکار کرے گا۔ گاہک اتنا مہنگا سونا خریدنے کی استطاعت ہی نہیں رکھتے