محمود بوٹی شاد باغ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ روڈا کے حوالے ،کابینہ کی منظوری 

31 Jul, 2024 | 07:37 PM

 درنایاب:محمود بوٹی شاد باغ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ روڈا کے حوالے کردیا گیا ۔واسا نے پنجاب کابینہ کی منظوری سے 6 سال بعدمنصوبہ حوالے کیا ۔
واسا نے پنجاب کابینہ کی منظوری سے 6 سال بعد محمود بوٹی شاد باغ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی لینڈ ایکوزیشن سمیت تمام معاملات روڈا کے حوالے کردئیے ۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کا فیصلہ 2018ءمیں کیا گیا تھا ۔

واسا نے 245 ایکڑ ا کنال 9 مر لہ اراضی پر سیکشن چار لگایا تھا ۔۔2021ء میں روڈا کی حدود ہونے کی بنا پر پلانٹ کا منصوبہ روڈا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔دوہزار اکیس سے اب تک منصوبہ مشکلات کا شکار رہا  جبکہ لینڈ ایکوزیشن التوا کا شکار ہوئی ۔

واسا کی استدعا پر پنجاب کابینہ نےمحمود بوٹی شاد باغ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ روڈا کے حوالے کردیا۔۔ روڈا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے 245 ایکڑ کے بجائے 275 ایکڑ ایکوائر کرے گا ۔

مزیدخبریں