ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ پراجیکٹس پر سیکورٹی سروسز مفت نہیں ہوں گی ،آئی جی پنجاب کی ہدایت

پرائیویٹ پراجیکٹس پر سیکورٹی سروسز مفت نہیں ہوں گی ،آئی جی پنجاب کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے پرائیویٹ پراجیکٹس پر سکیورٹی کی سروسز مفت حاصل نہیں ہونگی۔۔۔سکیورٹی سروسز لینے والوں کو ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کے برابر واجبات ادا کرنے ہونگے۔۔آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کر دیں۔
آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ایس پی یو کو پرائیویٹ پراجیکٹس پر سکیورٹی کی سروسزسےمتعلق رولز بنا کرایگزیکٹو بورڈ میں بھجوانے کاحکم دیدیا۔کسی بھی پرائیویٹ پراجیکٹ یا نان گورنمنٹ ادارے سے سکیورٹی دینے والے اہلکاروں کی تنخواہ کے برابرچارجز وصول کیے جائیں گے۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ایس پی یو کے ملازمین کو بھجوانے کےلئے پہلے مجاز اتھارٹی کی اجازت درکار ہوگی۔جس پراجیکٹ یا ادارے کو سکیورٹی بھجوائی جارہی ہے اسکی ساکھ کومکمل چیک کیا جائےگا۔سکیورٹی سروسز کی مد میں ملنے والے چارجزایس پی یو کے ملازمین کی ویلفیئراور دیگر معاملات پر خرچ ہونگے۔