ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیجیٹل کلاس روم پروجیکٹ میں "دی ٹرسٹ سکول" کا ماڈل اپنا لیا، وزیرتعلیم کا خطاب

The Trust School, Lahore Education, Punjab, Rana Sikandar Hayat, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ فاطمہ : دی ٹرسٹ سکول کے زیر اہتمام تقریب ہوئی ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سائرہ طاہر، ڈاکٹر اطہر سعید نے شرکت کی ۔ ہونہارطالب علموں کومیٹرک کے امتحان میں بہترین تعلیمی کارکردگی دکھانےپر سراہاگیا۔

دی ٹرسٹ سکول نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنیوالےسٹوڈنٹس کےاعزاز میں الحمراء میں تقریب سجائی گئی جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، فاؤنڈر ٹرسٹی سائرہ طاہر، ڈاکٹر اطہر سعید، فاروق نسیم تقریب میں شریک ہوئے۔سکندر حیات نے سکول کے دس مستحق سٹوڈنٹس کیلئے وظیفے کا اعلان کیا۔

سائرہ طاہرنےکہا تقریب کا مقصدہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ہے۔

سٹوڈنٹس نے کلامِ اقبال بھی پیش کیا۔جبکہ سکول الومینائی نے اپنے تعلیمی سفر اور کامیابی سےمتعلق واقعات شیئرکیے۔ہونہار سٹوڈنٹس کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔تقریب میں فوزیہ امیر، ڈاکٹر فریحہ گل سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ 

رانا  سکندر حیات نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم ہمیشہ ڈسکس کرتے ہیں کہ ہم نے تعلیم کو دنیا کے سٹیڈرڈ پر کیسے لانا ہے، دی ٹرسٹ سکول کو دیکھتے ہیں تو ماننا پڑتا ہے کہ یہاں تعلیم عالمی معیار کے مطابق ہے۔ یہاں لرننگ انوائرنمنٹ دیا جا رہا ہے، سکلز سکھائی جا رہی ہیں۔

  میں ٹرسٹ سکول کو مبارک دیتا ہوں کہ یہاں کنڈیوسِو لرننگ انوائرنمنٹ دی گئی،  آدھے بچوں کو مفت پڑھا رہے ہیں اور اتنے شاندار رزلٹ لا رہے ہیں۔ وہ بچے جو فیس نہیں دے سکتے انہیں یہاں انکار نہیں کیا جاتا، داخلہ میرٹ پر ملتا ہے، یہ بہت بڑی کنٹری بیوشن ہے جس سے پرائیویٹ سیکٹر کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر مریم نواز نے بھی اس سکول کے ماڈل کی بہت تعریف کی ہے۔ 

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ ہمارے سرکاری سکولوں میں بھی بہت اچھے سکول ہیں جو اچھے رزلٹ دے رہے ہیں، ہم نے معیار بہتر کرنے کے لئے بوٹی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس کے بعد اب  کئی سال بعد یہ وقت آیا کہ بورڈ کی ٹاپ پوزیشنز مین سے چھ سرکاری سکولز کے بچوں  نے لی ہیں۔  جب ڈیزروونگ بچوں کو برابر کا موقع ملتا ہے تو وہ آگے نکل جاتے ہیں۔

پنجاب کے وزیر تعلیم نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل کلاس رومز سسٹم رائج کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کا پائلٹ پروجیکٹ تین سکولز میں  شروع کر چکے ہیں۔  سرکاری سکولوں کے بچوں کے رزلٹ کارڈ گھروں کر ڈیجیٹلی بھیجے جائیں گے، ان کے ٹیچرز کی مونیٹرنگ اور ایویلیوایشن بھی ٹرسٹ سکول جیسی ہو گی۔ ہم تنخواہیں پہلے ہی نجی سکولز سے بہتر دے رہے ہیں۔

بورڈز کا نظام بہتر کر رہے ہیں، آئندہ سال آپ دیکھیں گے کہ لاہور بورڈ اور  تمام نو بورڈ آغا خان  کے لیول پر چلے جائین گے، ہم کیمبرج کے لیول تک جانا چاہتے ہیں۔