کرک؛ گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے 2 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

31 Jul, 2024 | 06:51 PM

قیصر بخاری : گڈی خیل کےعلاقہ مونا خیل میں خاتون نے اپنے 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی . 

گڈی خیل کےعلاقہ مونا خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں خاتون نے اپنے 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں 2 سالہ زین اللہ اور 4 سالہ رابعیہ شامل ہیں۔ 

مقامی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر پہلے اپنے بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا، پھر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ 

ریسکیو نے تینوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ 

مزیدخبریں