ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کےسوشل میڈیا لیڈروں کا گورنر ہاؤس میں میلہ، پنجاب فتح کرنے کا عزم

 پیپلز پارٹی کےسوشل میڈیا لیڈروں کا گورنر ہاؤس میں میلہ، پنجاب فتح کرنے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی :  گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر سے وسطی پنجاب کے پیپلز پارٹی سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 2013,2018اور2024میں پیپلز پارٹی کا ووٹ جان بوجھ کر کم دکھایا گیا۔انتخابات میں پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ پڑا جوخاص ایجنڈے کے تحت کم دکھایا گیا۔
گورنرہاؤس میں پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر بشارت علی کی قیادت میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،فیصل آباد، لاہوراربن، رورل، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی اورساہیوال کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ رانا شرافت علی،ڈاکٹرضرار یوسف،عمار کاظمی،جبار ناصر،بوعلی منور،پروفیسر رفیق کھٹانہ، رخسانہ قمر، زینب علی،شاہد شیرازی،کامران بخاری،آفتاب حیدر،سانول صدیق وائیں،محمدمعروف ،سید حسنین، یاسر گھمن، شائستہ اسلم،سکینہ بھٹو سمیت دیگر موجود تھے۔

 گورنر پنجاب کاکہنا تھاکہ گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر خصوصی توجہ اورعزت دی جاتی ہے۔ کوشش ہے کہ پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کوبحال کیا جائے۔ سردارسلیم حیدر نے واضح کیا کہ حکومت کے اتحادی ضرور ہیں مگرآئی پی پیز کے حوالے سے اپوزیشن کر رہا ہوں،غریب آدمی رشوت دیئے بغیربجلی کا میٹر نہیں لگواسکتا