ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے سالانہ بجٹ کی 30 فیصد گرانٹ نہ مل سکی، گرانٹ نہ ملنے کے سبب ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
پنجاب یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گرانٹ کا اجراء نہ ہوسکا جس کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایچ ای سی کیجانب سے پنجاب یونیورسٹی کو سالانہ بجٹ کا 30 فیصد بطور گرانٹ ملتا ہے۔
30 فیصد گرانٹ 4 کوارٹرز میں جاری کی جاتی ہے۔ ایچ ای سی کیجانب سے رواں کوارٹر کے فنڈز جاری نہ ہوسکے۔ پنجاب یونیورسٹی کو ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں کی گرانٹ ایچ ای سی سے ملتی ہے