ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشین؛ نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی

پشین؛ نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر خان کاکڑ : پشین میں جان اڈہ کے قریب بندروڈ پر نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی ۔ 

پشین میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں جان اڈہ کے قریب بندروڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ٹریفک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ۔ ٹریفک اہلکار کا نام مصطفی اور تعلق کلی ملکیار سے بتایا جاتاہے۔ 

واضح رہے کہ پشین میں گزشتہ چودہ گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ شب دہشتگردوں کی فائرنگ سے کلی ملیزئی لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو لیویز اہلکار بھی شہید ہوئے تھے ۔