عابد چوہدری : آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک ہفتے کے دوران آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے 36 ہزار 641 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کردیا ۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہوگا،خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلع بھی کیا جارہا ہے، گذشتہ روز آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے 14 ہزار 937 وائلئٹرز کو ای چالان بجھوائے گئے،سی ٹی او لاہور نےتمام موٹرسائیکلسٹ کو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔