ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، 9 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، 9 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: Khalilur Rehman Qamar Honey Trap Case
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جمال الدین جمال:ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں بڑی پیش رفت،عدالت نے آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا،شناخت پریڈ میں شناخت ہونے والے ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

آمنہ عروج کی بہن مریم اور حسن شاہ کی رشتہ دار شمائل کو بھی پیش کیا گیا،آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی، خلیل الرحمان قمر نے جیل میں ملزمان کو شناخت کیا،عدالت نے آمنہ عروج کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شمائل کی شناخت پریڈ مین شناخت نہیں ہوئی ،آمنہ عروج کی بہن مریم کا اغواء میں کوئی کردار نہیں مگر گینگ کا حصہ ہے،عدالت نے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اگر اغواء میں کوئی کردار نہیں تو مریم شہزادی کو ڈسچارج کا جاتا ہے ۔

 ملزم تنویر احمد،قیصر عباس،رشید احمد ،فلک شیر،میاں خان،یاسر علی،جاوید اقبال،ذیشان قیوم اور معمون حیدر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہوئی ہے،عدالت نے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔