شاہ رخ خان کا آپریشن، بالی ووڈ اداکار کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

31 Jul, 2024 | 03:10 PM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آنکھوں کی طبی حالت کی حالیہ رپورٹس کے بعد سرخیوں میں ہیں، اطلاع ہے کہ ان کا ممبئی میں آنکھ کا آپریشن ہونا تھا لیکن مبینہ طور پر یہ طریقہ کار ملتوی کر دیا گیا، جس کی وجہ سے اداکار نے امریکہ میں مزید علاج کروانے کا فیصلہ کیا۔

تازہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ شاہ رخ خان درحقیقت آنکھوں کے آپریشن کے لیے نیویارک جا رہے ہیں, ان کی صحت کی حالت سے متعلق تفصیلات اور مسئلے کی صحیح نوعیت اس وقت نامعلوم ہے,سپر سٹار کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی  کہ شاہ رخ خان چند ماہ سے آنکھوں کے ایک نامعلوم مسئلے سے دوچار ہیں۔

شاہ رخ خان کی صحت کے حوالے ایک خبر تب سامنے آئی تھی جب وہ 21 مئی کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ میں شرکت کے لئے گئے تھے تو  وہ ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے تو انہیں ہسپتال داخل کیا گیاتھا اور اگلے دن انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 29 جولائی کو آنکھوں کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک ہسپتال گئے تھے لیکن ان کا علاج دیگر  پراجیکٹ اور مصروفیات کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ کو اب امریکا لے جایا جا رہا ہے تاکہ ان کی آنکھوں کو ہوئے کسی بھی طرح کے نقصان کا پتہ لگایا جاسکے۔

سپرسٹار کی فلموں کی بات کی جائے تو انہیں آخری بار فلم ’’ ڈنکی‘‘ جو گذشتہ سال ریلیز ہوئی تھی، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’ کنگ‘ پر کام کر رہے ہیں۔ 

  شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں موجود مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں