ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی پیپر لیس ورکنگ میں ایک اور اضافہ

 پنجاب پولیس کی پیپر لیس ورکنگ میں ایک اور اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : پنجاب پولیس کی پیپر لیس ورکنگ میں ایک اور اضافہ ہوگیا ۔
ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ لرنر پرمٹ کی کاپی لگانا ممنوع قرار دے دیاگیا۔ایس ایس پی ہیڈکوارٹر سید غضنفر علی شاہ کی طرف سے ضلع بھر کے ٹریفک آفیسرز کو مراسلہ جاری کیا گیا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹ بھی لائسنس فارم کے ساتھ نہیں لگائی جائیں گی۔ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹ اورلرنر پرمٹ کی تفصیلات ڈرائیونگ لائسنس کے فارم میں پہلے ہی درج ہوتی ہیں۔لرنر پرمٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹ کی کاپی لائسنس فارم کے ساتھ لگانا وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریگولر لائسنس کے کوائف جمع کراتے وقت لرنر لائسنس کی ڈیمانڈ نہ کی جائے۔
مراسلہ میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ کسی بھی لائسنسنگ اور ٹیسٹنگ سنٹرپر لرنر کی ڈیمانڈ نہ کی جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer