سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کیلئے بائیو میٹرک کروانے کی تاریخ میں توسیع 

31 Jul, 2024 | 02:01 PM

کلیم اختر : سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کیلئے ای سہولت نادرا میں بائیو میٹرک تصدیق کروانے کا معاملہ،ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کیلئے بائیو میٹرک کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ایف بی آر نے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے 31 اگست تک مہلت دے دی۔

یاد رہے کہ لاہور ٹیکس بار کی جانب سے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے ٹائم لائن بڑھنے کیلئےمطالبہ کیا گیا تھا، لاہور ٹیکس بار نے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کو بھی مراسلہ جاری کیا تھا۔
ہر سال ماہ جولائی میں تمام سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کیلئے بائیو میٹرک کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا, ای سہولت نادرا میں بائیو میٹرک کروانا کا مقصد جعلی انوائس اور ٹیکس چوری کو روکنا ہے  ۔

مزیدخبریں