ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس، اعجاز چودھری کی ضمانت پر سماعت 6 اگست تک ملتوی

جناح ہاؤس حملہ کیس، اعجاز چودھری کی ضمانت پر سماعت 6 اگست تک ملتوی
کیپشن: Ejaz Chaudhary
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمالدین: انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کا معاملہ، ملزم حسیب الرحمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی گئی، جبکہ پی ٹی آئی سینٹر اعجاز چودھری کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی ۔
 تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملزم حسیب الرحمان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ملزم حسیب الرحمان کو رہائی کیلئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی.

آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے اعجازچودھری کی ضمانت پر دلائل طلب کر لئے۔