ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق گورنر پنجاب کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل کر دیا گیا

سابق گورنر پنجاب کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل کر دیا گیا
کیپشن: Ex governor Umar Sarfraz Cheema
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمالدین: کوٹ لکھپٹ جیل سپرینڈنٹ محمد اعجاز انسداد دہشتگردی عدالت کوسابق گورنر پنجاب عمر سرفراز کی میڈیکل کی سہولت کی فراہمی کے بارے بتایا کہ سرفراز چیمہ کے علاج معالجہ کے لئےمیڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کےمطابق  کوٹ لکھپٹ جیل سپرنٹنڈنٹ محمد اعجاز انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج ارشد جاوید نے سماعت کی، سپرنٹنڈنٹ  کوٹ لکھپت جیل نے عدالت میں رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ جیل کے اندر سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کا علاج جاری ہے۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے مزید علاج معالجہ کے لئےمیڈیکل بورڈ تشکیل کر دیا ہے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں جیل سے باہر علاج کرایا جائے گا، عمر سرفراز چیمہ نے علاج کی سہولت نہ ملنے پر درخواست دائر کی تھی، عدالت نے کوٹ لکھپت جیل سپرنٹینڈنٹ کی رپورٹ کے بعد ملزم کی درخواست نمٹا دی۔

ملزم نے درخواست میں جناح ہسپتال میں علاج معالجہ کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ مجھے کندھے میں درد رہتا ہے میرے کندھے فریز ہو گئے ہیں بازو اوپر نہیں اٹھا سکتا،میں نے سرجن کو چیک کروایا اسنے کہہ کہ آپ کو جناح ہسپتال میں داخل ہونا پڑے گا، مجھےڈاکٹر نے ایڈمٹ ہونے کا کہا تھا۔