سولر سسٹم میں استعمال میٹرز کی قلت پیدا ہوگئی

31 Jul, 2024 | 12:46 PM

Ansa Awais

 شاہد سپرا : لیسکو ، سولر سسٹم میں استعمال میٹرز کو آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ سنگین ہونے لگا۔
 ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی۔کمپنیوں نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی فراہمی میں کمی کر دی۔میٹرز کی فراہمی کم ہونے کی وجہ سے مڈل مین کردار صارفین کو لوٹنے لگا۔بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کی قیمت میں 10 ہزار روپے تک کا خودساختہ اضافہ کردیا گیا ۔کمپنیوں نے 33500 میں میٹر فروخت لیا، مافیا نے سٹاک لیکر قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا۔شہر میں پرائیویٹ افراد نے 43000 روپے تک میٹرز کی قیمت وصول کرنا شروع کر دی۔
دس ہزار روپے اضافی وصول کرنے کے باوجود 2 سے3 ہفتے میٹرز کی فراہمی نہیں ہو سکی ۔ میٹرز کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے زیرالتواء کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔لیسکو نے سٹاک ختم ہونے پر صارفین کو میٹرز کی خریداری کے لئے این او سی جاری کئے۔
واضح رہے کہ این او سی جاری ہونے کے بعد مارکیٹ میں میٹرز کی قلت پیدا ہو گئی۔

مزیدخبریں