درنایاب: ایل ڈی اے نے نیسپاک کی مشاورت سے لاہور ٹرام کا پہلا روٹ میپ تیار کرلیا،ٹرام کلمہ چوک سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق مین بلیوارڈ گلبرگ میں 9سے زائد اہم مقامات کو کور کرے گی، نیسپاک نے وزیراعلیٰ کو حتمی پریزینٹیشن دینےکے لئےتھری ڈی ویڈیو تیار کرلی،ویڈیو میں روٹ ، ایک سے دوسرے سٹاپ تک پہنچے کا دورانیہ دکھایا گیا۔
روٹ کا آغاز کلمہ چوک سے ہوگا پہلا سٹاپ قذافی سٹیڈیم ہوگا،قذافی سے حفیظ سنٹر ، راجہ سنٹر ، مین مارکیٹ سٹاپس بھی ہوں گے،مین مارکیٹ سے ہوم اکنامکس کالج اور پھر مین بلیوارڈ پر واپس یوٹرن ہوگا،منی مارکیٹ ، ایم ایم عالم روڈ سے ہوتی ہوئے ٹرام کا آخری سٹاپ کلمہ چوک ہوگا۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کا کہناتھا ٹرام کم سے کم وقت میں تمام روٹ کو مکمل کرے گی، کاروبار وتجارتی حب گلبرگ کو کور کرکے ٹرام شہریوں کا ماہانہ کروڑوں کا فیول بچائے گی،منصوبہ وقت کی ضرورت اور جدید خطور پر بنایا جائے گا۔
ٹرام کے انٹرنیشنل کامیاب ماڈلز کی سٹڈی کی جارہی ہے ،کم خرچ اور انرجی ایفیشنٹ ٹرام لانے کی تجویز دی جائے گی۔