ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں ہفتے موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

رواں ہفتے موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: weather update
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے/کومل اسلم: آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، مون سون بارشوں کا سپیل 4 اگست تک جاری رہنے کا امکان،لاہور میں آج 20فیصد بارش کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کےمطابق گذشتہ بارشوں کے باعث دریاؤں، ڈیمز ،ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا،دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال کاخدشہ ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر بھی سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سپیل 4 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔

قبل ازیں لاہور میں موسم گرم اور خشک ہونے پرحبس میں مزید اضافہ محسوس کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر میں آج 20فیصد بارش کے امکانات ہیں ،شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ،ایئر کوالٹی انڈیکس 219 ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔