ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

حماس کا اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد حماس نے  ان کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر کا کہنا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کاز کے لیے اپنا سب سے قیمتی مال دیا، فلسطینی اپنے مقصد کیلئے ہر عزیز اور قیمتی چیز پیش کرنے کو تیار ہیں۔ دشمن اسرائیل تمام سرخ لکیروں کو عبور کر گیا ہے، اسرائیل نے معاملات کو ایک جامع جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے، مزاحمتی تنظیمیں جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اسماعیل ہنیہ کے قتل اور ایرانی خود مختاری پر حملے کے گناہ پر پچھتائے گی، شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا تھا۔ مہر الطاہر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہید بھائی ہنیہ سے کہتے ہیں اچھی طرح سو جاؤ اور فکر نہ کرو، ہنیہ سے وعدہ کرتے ہیں ہم جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔

علاوہ ازیں خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے حماس رہنما  سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ لڑ رہے ہیں، بیت المقدس کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسمٰعیل ہانیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ان کے ایک محافظ بھی شہید ہوئے، علی الصبح پیش آنے والے واقعے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہیں، البتہ حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔