ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون موسم کیساتھ خطرناک وائرس ’ایکٹو‘، شہری ہوجائیں ہوشیار

مون سون موسم کیساتھ خطرناک وائرس ’ایکٹو‘، شہری ہوجائیں ہوشیار
کیپشن: dengue larvae
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: مون سون موسم، ڈینگی کارروائیاں مزید تیز، 1366 مقامات سے لاروا تلف،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1238 نوٹسز جاری، 127 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
رواں سال 39ہزار315 نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 1802 مقدمات درج ہوئے اور  23ہزار368 ہاٹ سپاٹس کور ہوئے،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے کررہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نےیو سی 42 واہگہ زون میں ان ڈور ٹیموں کی کارکردگی کی چیکنگ کی۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ڈینگی ٹیموں سے موقع پر بریفنگ لی،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے یو سی مکینوں سے ڈینگی سے متعلق براہ راست فیڈ بیک لیا،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نےڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں مزید متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا ڈینگی فیلڈ ٹیمیں لاروا کی تلفی کو یقینی بنا رہی ہے، شہریوں سے اپیل کرتے انہوں نے کہا شہری اپنے گھر، باہر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔