ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران میں شہید

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران میں شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

ایرانی سکیورٹی حکام اور حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کردی، اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر بدھ کی صبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں اسماعیل ہانیہ کا سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے بھی درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔