راہول گاندھی کی شادی کی بات ایک بار پھر ہنسی میں اُڑ گئی

31 Jul, 2023 | 11:25 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: بھارت کے اپوزیشن اتحاد انڈیا اور انڈین نیشنل کانگرس کے رہنما راہول گاندھی کی ماں سونیا گاندھی نے راہول کی شادی کے لئے لڑکی تلاش کرنے کی ذمہ داری ہریانہ کی کسان خواتین کو دے دی۔

ہریانہ س کے شہر سونی پت سے کسان خواتین کا ایک وفد  سونیا گاندھی سے ملنے دہلی آیا تھا، سونیا گاندھی، پریانکا گاندھی اور راہول گاندھی سے  ملاقات کے دوران ان خواتین نے راہول گاندھی کے 52 سال عمر ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وہ پوچھ یتو سونیا گاندھی نے ان سے کہا کہ لڑکی آپ تلاش کر دیں۔ اس بات پر ہریانے کی مہمان کسان خواتین کے سنجیدگی سے غور کرتے دیکھ پر محفل میں  موجود سب لوگ ہنسنے لگے اور  بے چارے راہول کی شادی کی بات ایک بار پھر ہنسی میں ہی اُڑ گئی۔ 

ملاقات میں کسان خواتین تینوں سے گھل مل گئیں اور ساتھ لائی ہوئی روایتی لسی اور دیگر سامان انہیں تحفے میں پیش کیا۔اس ملاقات کی ویڈیو راہول گاندھی نے بھی ٹویٹر میں پوسٹ کی۔

مزیدخبریں