ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف سٹنٹ مین کی68ویں منزل سے گرکر موت

Stunt man died,France,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہورومعروف 30 سالہ ہائیکرریمی لوسیڈی ہانگ کانگ میں 721 فٹ اونچی عمارت سے گرکر ہلاک ہوگیا۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے ریمی لوسیڈی دنیا بھرمیں کثیرالمنزلہ ٹاورز پر چڑھنے کی وجہ سے مشہور تھے، لوسیڈی نے 6 دن پہلے ہانگ کانگ اسکائی لائن کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ کے ٹریگنٹر ٹاورکمپلیکس میں تھے جب مبینہ طور پر پینٹ ہاؤس کے باہر پھنس جانے کے بعد وہ گرکر ہلاک ہوگئے۔
تفتیش کاروں کے مطابق لوسیڈی شام کو عمارت میں پہنچے اورسیکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ وہ 40 ویں منزل پر اپنے ایک دوست سے ملنے جارہے ہیں۔ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کےمطابق ڈیئرڈیول نے49 ویں منزل پرپہنچنے کے بعد چھت پرپہنچنے کے لئے سیڑھیوں کا استعمال کیا۔
تاہم کچھ ہی دیربعد عمارت کی چھت پرموجود پینٹ ہاؤس کے باہراس وقت زندہ دیکھا گیا جب وہ توازن برقرارنہ رکھنے کے باعث پینٹ ہاؤس میں موجود ملازمہ سے مدد کی اپیل کر رہا تھا، لیکن ملازمہ اسے دیکھ کر ڈرگئی اورمدد کے لئے پولیس کو فون کردیا۔ تاہم پولیس کے آنے تک ریمی لوسیڈی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اورگرکرموقع پرہی ہلاک ہوگئے۔