ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنرل ہسپتال کا دورہ، زیر علاج بچی رضوانہ کی عیادت کی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سمرہ فاتمہ: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج بچی رضوانہ کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹر زسے رضوانہ کی صحت کے بارے معلومات لیں۔   محسن نقوی نے متاثرہ بچی کی والدہ اور دادی سے ملاقات کی اور انہیں بہتر علاج معالجہ کی یقین دہانی کرائی۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ رضوانہ کی زندگی کیلئے ڈاکٹرز ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، تشدد کا شکار رضوانہ کوبہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا، بچی پر بدترین تشدد کیاگیا،مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں گے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سمیت دیگر حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر،پروفیسر جودت سلیم ،ڈاکٹر خالد بن اسلم بھی موجود تھے۔