اسرار خان: جنرل ہسپتال سے اغواء ہونے والا 4 سالہ احمد داتا دربار سے مل گیا۔
ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ بچہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیا جائے گا، پولیس کی پیشرفت پر نامعلوم خاتون بچے کو داتا دربار چھوڑ کر فرار ہو گئی، محکمہ اوقاف کی ٹیم نے بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کیمروں کی مدد سے خاتون ملزمہ کی تلاش کے لئے کوشاں ہے۔ نامعلوم خاتون ملزمہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔