ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہبازشریف مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت کیا، ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف کی شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔
ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر اسرار ترین، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود ، زاہد اکرم درانی ، مولانا عبدالاکبر چترالی بھی موجود تھے۔
شہبازشریف نے کہاکہ سانحہ باجوڑ کی تحقیات کرکے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔سانحہ باجوڑ پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے۔