عظمت مجید : گھریلو تشدد کا شکاربچی کو بروقت علاج نہ ملنے سے زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے آئندہ 3 روز اہم قرار دے دیے.
ہیڈ آف انستھزیا ڈیپارٹمنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر جودت سلیم نےکہاہےکہ گھریلو تشدد کا شکاررضوانہ کی زندگی کے آئندہ 3 دن اہم ہیں۔انہوں نے سٹی 42 سے گفتگو میں کہا رضوانہ کو ایک نہیں متعددطبی مسائل درپیش ہیں۔کوشش کررہے ہیں کہ میڈیکل بورڈ کےتمام ممبران کو ان بورڈ لیکر علاج کیاجائے۔ برونکوسکوپی کرنے سے حالت بہتر ہوئی ہے ۔سیپس انفیکشن کی وجہ سے طبیعت کبھی ٹھیک اور کبھی بہت زیادہ خراب ہوجاتی ہے۔ بروقت علاج نہ ملنے سے زخموں میں کیڑے پڑ گئے ۔ 24 گھنٹے میں رزلٹ آنےپرپتہ چلے گا کہ رضوانہ کو زہر دیا گیا ہےیا نہیں۔
گھریلو تشدد کا شکاررضوانہ ، آئندہ 3 روز اہم قرار
31 Jul, 2023 | 09:03 PM