طلحہ اشرف: لاہور شہر کی مختلف شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تاحال تجاوزات مافیا کا قبضہ برقرار ہے،سڑک پر کاروبار کرنیوالوں نے راہگیروں کی مشکلات بڑھا دیں۔
تفصیلات کے مطابق ہال روڑ ،انارکلی ، اردو بازار ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر تجاوزات قائم ہیں، اس کے علاوہ اچھرہ بازار، کریم بلاک ، چوک یتیم خانہ مارکیٹ میں بھی تجاوزات برقرار ہیں۔ سڑک پر کاروبار کرنیوالوں نے راہگیروں کی مشکلات بڑھا دیں۔ تجاوزات کی وجہ سےرہائشیوں کوپارکنگ کے مسائل کا سامنا ہے، کہیں ریڑھیوں والے تو کہیں دکانوں سے باہر کاروبار جاری ہیں۔
متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ شکایات کے باوجود خاموش تماشائی بن گئی۔