سٹی42: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ جا کر ان سے باجوڑ دھماکے پر اظہار تعزیت کیا۔
ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں باجوڑ دھماکے کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ذاہد اکرم درانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے میں دہشگردی کے خلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کا اہم کردار ہے۔ اعلیٰ ایرانی قیادت کی جانب سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام لیکر ایا ہوں۔
ڈاکٹر امیر رضا مقدم نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمان کا ایک اھم کردار ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا امن اور سلامتی ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔