ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کیمیکل والا دودھ بیچنےوالے سپریم کورٹ جا کر پھنس گئے، عدالت نے سخت فیصلہ سنادیا

Supreme Court of Pakistan, bail petition rejected, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کیمیکل والا دودھ بیچنےوالے سپریم کورٹ جا کر پھنس گئے، سپریم کورٹ نے کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والے تین ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی اور ساتھ ہی  پنجاب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دو ماہ میں ملزمان کا ٹرائل مکمل کرانے کی ہدایت بھی کر دی۔

 سپریم کورٹ  نے کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والے ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ انسانی جانوں کےساتھ کھیلنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔

ملزمان محمد اقبال، محمد عارف اور محمد ابرار کےخلاف کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے کا مقدمہ قصور کے تھانہ کھڈیاں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں درج ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران ملزمان سے 1300 لیٹر کیمیکل ملا دودھ برآمد کرکے تلف کیا تھا۔
 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ٹرائل کورٹ اور  لاہور ہائیکورٹ نے بھی مسترد کر دی تھیں۔ 

جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےاس  کیس کی سماعت کی۔