ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کاسرغنہ گرفتار

ڈولفن سکواڈ کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کاسرغنہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ کاسرغنہ گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق چوری شدہ موٹرسائیکلوں کوپارٹس کی صورت میں فروخت کرنیوالے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈولفن اسکواڈنے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے ملحقہ علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا، ملزم موٹر سائیکلوں کے پارٹس کو مختلف مارکیٹوں میں فروخت کرتا تھا، ملزم دلاور مسیح کو تھانہ ٹاؤن شپ کے حوالے کردیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔