ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن  کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ورکنگ شروع 

Election commission,Punjab,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ورکنگ شروع کردی۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجراء سے قبل مشاورتی اجلاس طلب کرلیاگیا ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس 3 اگست کوطلب کرلیا۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کوفائنل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیاجاچکاہے۔مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ طے کی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کیں ۔لاہور میں نئے ایکٹ کے تحت 274 یونین کونسلز کو ختم کرکے 402 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔