پاکستان ترقی کے اہم شعبہ میں بھارت سے آگے نکل گیا، گلوبل انڈیکس نے تصدیق کر دی

31 Jul, 2023 | 04:43 PM

ویب ڈیسک:  آبادی اور معیشت کےحجم کے معاملہ میں بھارت بھلے ہی پاکستان سے آگے ہو لیکن سماجی ترقی کے بہت سے انڈیکیٹر  پاکستان کو بھارت سے آگے بھی دکھاتے ہیں۔ خصوصاً صحت کے شعبہ میں پاکستان بھارت سے آگے نکل چکا ہے۔ 

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوبل انڈیکس کی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان شہریوں کے لئے ہسپتالوں میں دستیاب بیڈز کی تعداد کے معاملہ میں بھارت سے آگے ہے۔  گلوبل انڈیکس کے مطابق دنیا میں اس وقت اوسطاً ایک ہزار انسانوں کو دو اعشاریہ نو بیڈ دستیاب ہیں۔ پاکستان مین شہریوں کے لئے ہسپتالوں میں دستیاب بیڈز کی تعداد ترقی یافتہ ممالک سے کافی کم ہے، یہ گلوبل اوسط سے بھی بہت کم ہے لیکن بھارت میں شہریوں کو ہسپتالوں میں دستیاب بیڈز کی تعداد پاکستان سے بھی تھوڑی ہے۔ پاکستان میں ہر ایک ہزار شہریوں کو ہسپتالوں میں صفر  اعشاریہ چھ بیڈ دستیاب ہیں جبکہ بھارت میں ہر ایک ہزار شہریوں کے حصہ میں آدھا بیڈ ہی آتا ہے یعنی صفر اعشاریہ پانچ۔ 

گلوبل انڈیکس کے مطابق ہسپتالوں میں فی ایک ہزار شہری دستیاب بیڈز کی تعداد کے معاملہ میں کرین لینڈ سب سے آگے ہے جہاں یہ تعداد 14 اعشاریہ 4 ہے، مناکو میں ہر ایک ہزار شہریوں کو ہسپتالوں میں 13 اعشاریہ 8 بیڈ میسر ہیں، جاپان میں 13، جنوبی کوریا میں 12 اعشاریہ 4 بیڈز ایک ہزار شہریوں کے حصہ میں آتے ہیں۔

گلوبل انڈیکس کے مطابق  دنیا میں ہسپتالوں میں فی ہزار شہریوں  کو دستیاب بیڈوں کی تعداد کے حساب سے عوامی جمہوریہ چین امریکہ سے بہت آگے ہے۔ چین میں ہر ایک ہزار شریوں کو ہسپتالوں میں 3۔4 بیڈ دستیاب ہیں جبکہ امریکہ میں ہر ایک ہزار شہریوں کو 9۔2 بیڈ دستیاب ہیں۔
اس لسٹ میں بنگلہ دیش اور ایران پاکستان سے بہتر سطح پر براجمان ہیں ، بنگلہ دیش میں ایک ہزار افراد کیلئے 0.8 بیڈز جبکہ ایران میں ایک ہزار افراد کیلئے 1.6 بیڈز موجود ہیں یعنی وہاں پاکستان سے 10 فیصد زیادہ بہتر صحت کی سہولیات موجود ہیں ۔ 

مزیدخبریں