کلیم اختر: ڈپٹی ڈائریکٹر علی اسد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے سرغنہ ذیشان عرف شانی کو حراست میں لے لیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان کسٹمز انفارمر کے طور پر کام کر رہا تھا جبکہ سمگلر کے نیٹ ورک کا سرغنہ بھی تھا۔ سمگلنگ کے نیٹ ورک کا سرغنہ ذیشان سمگل شدہ گاڑیاں چھیننے کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ سمگلنگ کے نیٹ ورک میں شامل ملزم ذیشان کے تین ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، گرفتار ساتھیوں کی مدد سے ملزم ذیشان کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف تین مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔
ڈی جی انٹیلی جنس چوہدری فیض احمد نے کارروائی کرنے والی ٹیم کو شاباشی دی ۔